• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بھی کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

کوئٹہ(این این آئی) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پورے ملک کی طرح صوبہ بلوچستان کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے تین کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن ہونگے جن میں کوئٹہ، لورلائی اور ژوب کنٹونمنٹ بورڈز شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق 26 تا 29 جولائی کو ریٹرننگ افیسر کے پاس کاغزات نامزدگی جمع کیے جا سکتے ہیں۔کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے پانچ جبکہ لورلائی اور ڑوپ کنٹونمنٹ بورڈز کے دو، دو وارڈز میں بلدیاتی الیکشن ہونگے۔ کوئٹہ کنٹونمنٹ کے پانچ وارڈ کیلئے 31 پولنگ اسٹیشنز، 103 پولنگ بوتھ قائم کیئے گئے ہیں۔ کوئٹہ کنٹونمنٹ کے پانچ وارڈز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 26182 ہے جن میں 13830 مرد اور 12352 خواتین ووٹرز ہیں۔ لورلائی کنٹونمنٹ میں چار پولنگ اسٹیشنز اور چھ پولنگ بوتھ قائم کیئے گئے۔ لورلائی کینٹونمنٹ میں ریجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 1584 ہے جن میں 852 مرد اور 732 خواتین ووٹرز ہیں۔ ڑوب کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے چار پولنگ اسٹیشنز اور چار پولنگ بوتھ قائم کیئے گئے ہیں۔ژوب کنٹونمنٹ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1250ہے جن میں 693 مرد اور 557 خواتین ووٹرز ہیں۔
تازہ ترین