• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی شہید اسپتال،57 افراد کے کووڈ ٹیسٹ، 24 مثبت، تناسب 42 فیصد رہا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال کی پیتھا لوجیکل لیبارٹری میں منگل کے روز 57 افراد کے کووڈ 19- پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 مثبت اور 33 منفی نکلے، اس طرح کورونا مثبت کیسز کا تناسب 42فیصد اور منفی کیسز کا تناسب 58 فیصد رہا، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ایک بار پھر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انتہائی احتیاط سے کام لیں، عباسی شہید اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کووڈ 19- پی سی آر ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جس کے نتائج کی روشنی میں سینئر اور تجربہ کار پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی مشاورت سے کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح سے نمٹنے کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے ۔

تازہ ترین