• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کورونا سے متاثرعدنان صدیقی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار ہمایوں سعید عالمی وبا کورونا سے متاثر ہ ساتھی اداکار عدنان صدیقی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ہمایوں سعید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عدنان صدیقی کے کورونا کا شکار ہونے سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو جلد صحت یاب کرے! جلدی ٹھیک ہوجائیں ۔واضح رہے کہ اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس خبر سے آگاہ کیا تھا کہ وہ کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایاتھا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

تازہ ترین