• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع، نوجوان کھلاڑیوں کو چیک کرینگے، بابر اعظم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کپتانی ملنے کے بعد لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں، چاہتے ہیں ہر میچ میں کارکردگی دکھائوں۔قیادت ملنے سے دبائو بڑھنے اور کارکردگی متاثر ہونے کا تاثر غلط ہے۔ منگل کو بارباڈوس سے ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قریب ہے، کوشش کریں گے اس سیریز میں مختلف کمبی نیشن کے ساتھ جائیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے۔ سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا، نوجوان کھلاڑیوں کو بھی چیک کریں گے۔

تازہ ترین