• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کا الیکشن فراڈ، عمران کے عمل سے پاکستان کو نقصان پہنچا، فاروق حیدر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن فراڈ ہے ، عمران خان نے جو کیا ہے اس سے پاکستان کواور جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے ، میں آج بھی کہتا ہوں عمران خان انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر ہے میں زندہ رہا تو آپ سے پوچھوں گا کہ یہ شخص کون تھا اس کو کس مقصد کے لیے پاکستان میں بیٹھایا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ اصل میں جو مسئلہ ہوا وہ وزیراعظم پاکستان کا برتاؤ ہے جو انہوں نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے قانون کو پامال کیا آزاد کشمیر کی اتھارٹی اورالیکشن کمیشن کو چیلنج کیا ۔ میرا اصل کیس ہے عمران خان کے خلاف اور کسی کے خلاف نہیں ہے ان کا وزیر ایک آدمی کو پیسے دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے الیکشن کمیشن نے کہا اس کے خلاف کارروائی کریں لیکن ہمارے ہاں کچھ افسران اسلام آباد سے آتے ہیں وہ اپنےوفاقی وزیر کے خلاف کیا کارروائی کریں گے۔ 1975 میں حکومت کیسے بنی تھی آزاد کشمیر میں کس طرح مشین گنیں لگا کر سردار قیوم کا راستہ روکا گیا ہماری پارٹی کو تباہ کیا گیا ، آپ ہم پر ہی چڑھائی کرتے ہیں ہمارے لوگ بڑے کمزور ہیں آپ خودکون سے طاقت ور ہیں کبھی آپ نے اپنی مرضی سے یہاں حکومت بنائی آج حکومت بنی ہے کس کی مرضی سے بنی ہے پاکستان میں یہ باتیں نہ کریں میں باتیں کروں گا تو انڈیا والے اپنے میڈیا پر چلائیں گے۔راٹھور نے جب اسمبلی توڑی تھی ان کا خط دیکھئے وہ کہتے ہیں اگر آج میں انکشاف کروں تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔پتہ کریں منی لانڈرنگ کہاں سے ہوئی ہے ڈھائی سو آدمی ایک جگہ بیٹھتا ہے امیدوار کے ہاں کھانا کھاتا ہے شمولیت کا اعلان کرتا ہے تھوڑی دیر میں اس کیمپ میں پیسے تقسیم ہوتے ہیں اس دفعہ کاالیکشن فراڈ ہے ۔ عمران خان نے جو کیا ہے اس سے پاکستان کو نقصان پہنچا ہے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے ۔ میں آج بھی کہتا ہوں عمران خان انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کے ایجنڈے پر ہے میں زندہ رہا تو آپ سے پوچھوں گا کہ یہ شخص کون تھا اس کو کس مقصد کے لیے پاکستان میں بیٹھایا گیا قومی سلامتی کے اداروں کی عقل پر بھی ماتم کرتا ہوں یہ کون آدمی ہے۔

تازہ ترین