• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی بلارنگ و نسل خدمت اولین ترجیح ہے‘ نعیم بازئی

کوئٹہ (آن لائن)صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ،جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ہماری سیاست مفادات کیلئے نہیں عوام کی خدمت کیلئے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پنجپائی کے سردار مولا گل ساسولی ،حاجی انور شاہوانی ودیگر معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے سے دلی سکون ملتا ہے ،عوام کی بلارنگ ونسل خدمت اولین ترجیح ہے ۔حلقہ کے عوام میرے دست وبازو ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست مفادات کیلئے نہیں بلکہ ہم سیاست اور عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔ عوام کے مسائل سننے اور حل کرنے کیلئے میرے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں۔ حلقہ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہیں جس میں خیانت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔گزشتہ چالیس سال سے غریب عوام کو کبھی مذہب اور کبھی قوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اب عوام باشعور ہوچکے ہیں آئندہ اپنے نمائندوں کی کارکردگی دیکھ کر عوام دوست ایماندار مخلص قیادت کا ساتھ دینگے ۔
تازہ ترین