• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرگنائزر اضلاع میں جلد کنونشن کا انعقاد یقینی بنائیں‘ جے ڈبلیو پی

کوئٹہ( این این آئی) جمہوری وطن پارٹی بلو چستان کے آرگنائزر میر شمس کرد نے مختلف اضلاع میں آرگنائزر مقررکردئیے ہیں جس کے مطابق ملک سلیمان کاکڑ کوئٹہ، آغا ظفر جمالی جعفرآباد بشیر بار و زئی سبی ،ڈپٹی آرگنا ئزر سر دار عبد الکریم دھپال ، ملک رحمت بلو چ نوکی، خدا بخش مغیری کچھی بولان،میر محی الدین بنگلزئی مستونگ،کا مریڈ علی اکبر سیال حب اور ضلع لسبیلہ کے آر گنائزرولی خان سلیمان خیل ہونگے میرشمس نے کہاکہ آرگنائزر اپنے اپنے اضلاع میں جلد پارٹی کوفعال بناکرضلعی کنونشن کاانعقاد یقینی بنائیں دریں اثناء حمیداللہ محمدحسنی کو وطن یو تھ آرگنائزیشن بلو چستان کا آرگنائزر مقررکیاگیا ۔
تازہ ترین