• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، عمران خان

تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، عمران خان


اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے‘ہم میں اور اپوزیشن میں نظریے کا فرق ہے‘ ہم نظریے پر کھڑے رہے تو کبھی ناکام نہیں ہونگے‘ افغانستان کے معاملے پر ہم پر بہت بڑا پریشر آئے گا۔

لیڈرشپ کا تقاضا یہ ہے کہ آپکے اندردباؤبرداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے‘18اگست کو حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں اور رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں نے آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔

عمران خان نے حکومتی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر ہم پر بہت بڑا پریشر آئے گا‘ہم دباؤ میں آنے کے بجائے وہ فیصلے کریں گے جو عوام کی بہتری کے لیے ہوں‘ مشکل فیصلے کرنے پھر ان پر کھڑا ہونا ہوتا ہے۔

تازہ ترین