• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں تشدد کاکوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا‘ ساجدترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ بار کے سابق صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ افغانستان کی صورتحال روزبروز خراب ہورہی ہے جس کے منفی اثرات بلوچستان میں پڑینگے خونریز جنگ کوروکنے کیلئے حکومت اور طالبان قیادت کو سنجیدہ اقدامات کرناہونگے افغان کامیڈین کو قتل کرناانتہائی افسوسناک ہے بے گناہ لوگوں کو مارنے کاکوئی نتیجہ نہیں نکلے گا تشدد سے افغان مسئلے کاکوئی حل برآمدنہیں ہوسکتاانہوںنے کہاکہ موجودہ افغان جنگ جہاد نہیں بلکہ فساد ہے یہ کونسا اسلام ہے جس میں ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو بغیرکسی وجہ کے قتل کررہاہے امریکہ اورنیٹوافواج کا افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعدا نخلا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔
تازہ ترین