• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ کالونی میں محکمہ سوئی گیس کی کھدائی 6ماہ بعد بھی مکمل نہ ہوسکی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مدینہ کالونی میں محکمہ سوئی گیس کی کھدائی 6ماہ بعد بھی مکمل نہ ہوسکی ‘ بتایا گیا ہے کہ مدینہ کالونی وہاڑی روڈ میں سوئی گیس کی نئی لائن ڈالی جار ہی ہے‘ اب برائٹ وے گرلز ہائی سکول والی گلی میں 10روز سے کھدائی کی جارہی ہے جو مکمل نہیں ہوسکی‘ اس گلی میں 2سکولز ہیں‘ٹھیکیدار کی طرف سے ایک ہی مزدور کام پر لگایا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے جنرل منیجر اور ایم ڈی سوئی گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ صو رتحال کا نوٹس لے کر ٹھیکیدار اور اس کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے کرپٹ سوئی گیس افسروں واہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین