• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشمہ اور کرینہ سے زیادہ اپنی نواسی اور نواسوں سے پیار کرتا ہوں، رندھیر کپور

بالی ووڈ کے ماضی کے ہیرو، سینئر اداکار، کرشمہ اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے بچوں سے ان کی ماؤں سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔

انھوں نے یہ بات انڈین آئیڈل 12 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کے دوران کہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پروگرام کے دوران رندھیر کپور کو ان کے نواسے اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی جانب سے ہاتھ سے بنا ہوا ایک کارڈ بھی موصول ہوا۔ جس پر تحریر تھا۔ نانا، مجھے آپ سے پیار ہے، اپنا خیال رکھیے گا۔ 

اس موقع پر رندھیر کپور نے کہا کہ میں اپنے نواسے اور نواسیوں سے اپنی بیٹیوں کرینہ اور کرشمہ سے زیادہ پیار کرتا ہوں، اور یہ ویسا ہی جیسے ہر ماں باپ اپنے بچوں کے بچوں سے زیادہ پیار کرتے ہیں یعنی اصل سے زیادہ سود پسند ہے۔ 

انھوں نے کارڈ بھجوانے پر اپنے نواسے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس شوٹ کے بعد براہ راست یہاں سے تیمور سے ملنے جائیں گے۔

یاد رہے کہ رندھیر کپور تیمور اور جہے، اور کرشمہ کے بچوں سمیرا اور کیان کے نانا ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید