• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ’فتور‘میں حبا کیساتھ کیمسٹری دیکھ کر ڈائریکٹر حیران رہ گئے، فیصل قریشی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار فیصل قریشی نے ڈرامہ سیریل فتور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ اتنی اچھی کیمسٹری تھی کہ ڈائریکٹر سراج الحق بھی حیران رہ گئے تھے۔ فیصل قریشی کے انٹرویو کا کِلپ انسٹاگرام پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے ڈرامے فتور سے متعلق بات چیت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اداکار نے ایک دلچسپ قصے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور حبا کا ایک سین شوٹ ہورہا تھا کہ ہمارے ڈائریکٹر نے سین مکمل ہونے کے بعد حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ تم دونوں نے پہلے کتنا کام کیا ہے؟فیصل نے جواب دیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے، اس سے پہلے ہم نے ساتھ کام نہیں کیا۔ویڈیو میں فیصل قریشی نے بتایا کہ یہ سنتے ہی ڈائریکٹر نے سر نا میں ہلانا شروع کردیا اور کہا کہ میں مان ہی نہیں سکتا، تم دونوں کے درمیان اتنی کیمسٹری ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں مجھ سمیت حبا بخاری، کرن حق اور وہاج نے پورے جذبے اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔

تازہ ترین