لندن( پ ر )پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی لندن آمد پر پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنماؤں نے ان کے اعزاز میں لندن کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا، جس میں پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری ،صدر ہیومن رائٹس خواجہ معین الدین سید، پیپلز پارٹی برطانیہ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آغا تنویر اقبال، پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے نائب صدر اسد نواز اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ندیم میوے والا نے شرکت کی، اس موقع پر سعید غنی نے ساتھیوں کو کشمیر الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کی مبارکباد دی اور کہا کشمیر میں پارٹی کی جیت دراصل چیئرمین بلاول بھٹو اور پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ ہمیں امید تھی کہ ہم کلین سوئپ کریں گے مگر کئی حلقوں میں ہمارے ساتھ دھاندلی کی گئی، اس الیکشن میں کامیابی کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اب دوبارہ پنجاب اور دوسرے صوبوں میں بھر پور انداز سے ابھرے گی اور آئندہ الیکشن میں عوام کی طاقت سے بھر پور کامیابی حا صل کرے گی۔