• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ہسپتالوں میں 5ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

لاہور(خصوصی نمائندہ)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے مختلف ہسپتالوں کی 5 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی ۔جناح ہسپتال لاہور کی اینڈوسکوپی سروسز کی اپگریڈیشن سکیم کی منظوری دیدی گئی۔ ، ڈی ڈی ایس سی نے لاہور جنرل ہسپتال/پی جی ایم آئی کی گیسٹرو انٹرولوجی مشین کی خریداری کی سکیم کی بھی منظوری دی ۔ میو ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کیلئے ریڈیو تھراپی سورس(کوبالٹ-60) سکیم کی منظوری ، فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سینٹرلی ایئر کنڈیشنرز سسٹم کی اپگریڈیشن سکیم کی منظوری دےدی۔ سروسز ہسپتال کے گائنی OPD اور آپریشن تھیٹر کی تزئین و آرائش سکیم کی منظوری دیدی گئی ۔
تازہ ترین