• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اب میں لاہو ربورڈ کاچیئرمین ہوں ‘‘زبردستی چارج لینے کی کوشش

لاہور(خبرنگار) سیکنڈری بورڈ لاہور میں سرکاری گاڑی میں ایک شخص گھس گیا اور چئیرمین لاہور بورڈ سے زبردستی چارج لینے کی کوشش کی ۔ چئیرمین لاہور بورڈ مرزا حبیب نے گارڈز کو بلا کر اسے باہرنکالا، مذکورہ شخص نے چئیرمین بورڈ کے آنے پر کہا کہ اب وہ چئیرمین لاہور بورڈ ہے فوری طور پر چارج چھوڑ دیں اور آفس سے چلے جائیں جس پر چئیرمین نے اسے سمجھانےا کوشش کی تاہم وہ شخص بد کلامی پر اتر آیا اور مجبوراً چئیرمین کو گارڈز کو بلا کر صورتحال پر قابو پانا پڑا اس بارے میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے حکام نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کے بطور چئیرمین لاہور بورڈ آرڈرز نہیں کیے ہیں مرزا حبیب ہی لاہور بورڈ کے چیئرمین ہیں. معلوم ہوا ہے کہ بورڈ کے حکام اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں بورڈ کے ترجمان قیصر ورک نے کہا کہ کوئی ذہنی بیمار تھا ۔
تازہ ترین