• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت سے کامیاب مذاکرات ، ینگ نرسزکادھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) ینگ نرسزنے کامیاب مذاکرات کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں24 روزہ دھرنا ختم کردیا ، گزشتہ روز صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے ینگ نرسزایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے کامیاب مذاکرات کئے جس پر ینگ نرسز نے24 روز سے مطالبات کی منظوری کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ سیکرٹری صحت نے مذاکرات میں جلد از جلد کنٹریکٹ پر تعینات نرسز کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر مطالبات کی منظوری کیلئے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں تاہم یقین دہانی کے باوجود نرسز کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا توآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید