• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے لاپتہ ہونیوالے بچےتلاش کرکےورثاکےحوالےکردئیے

(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ نیو ملتان نے علاقے میں دو مختلف مقامات سے لاپتہ ہونے والے بچوں 13 سالہ ولید اور 12 سالہ دانش کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا، گزشتہ روز ورثاء کی طرف سے دونوں بچوں کےاغواء کے الگ الگ مقدمات درج کروائے گئے تھے،پولیس نےبروقت بچوں کی تلاش شروع کی، دونوں بچوں کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کیا گیا،بچے تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے ملے جنہوں نے بتایا کہ وہ گھریلو وجہ سے گھر سے گئے تھے۔
تازہ ترین