• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ انتخابات،مومن گوڑواڑہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

پشاور(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنماءمومن گورواڑہ نے گزشتہ روز پشاور کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ ون سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، پارٹی کارکنوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان ،پارٹی کے پشاور سے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، پارٹی کی صوبائی اور ضلعی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ مومن گورواڑہ کے حامیوں نے واضح کیا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں نوجوان قیادت کو موقع دیا جائے، کیونکہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسریاں ہوتی ہیں اور آگے چل کر یہی قیادت نظام کو بہتر انداز میں چلانے کی اہل ثابت ہوتی ہے، مومن گورواڑہ نے 2018کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔ امیدوار وارڈ ون مومن گورواڑہ نے کہا کہ مےرے خاندان کی سماجی خدمات سے پورا صوبہ واقف ہے ہم نے دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اگر پارٹی قیادت نے موقع دیا تو وہ اہل علاقہ کی دل وجان سے بلا امتیاز خدمت کروںگا اور پارٹی کے مشن کو پورا کرنے میں اپنا بھر پورکردار اداکروں گا۔
تازہ ترین