• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ سنبل اقبال کورونا کی شکار، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنبل اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنبل نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی۔

انھوں نے لکھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جبکہ مداحوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

سنبل نے اپنے مداحوں سے ان کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔

ان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کسی نے ان کی خیریت دریافت کی تو کوئی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتا دکھائی دیا۔ 

تازہ ترین