• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دوحا میں ٹرائیکا پلس اجلاس کا منتظر ہے، دفتر خارجہ

پاکستان قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان امن عمل سے متعلق ٹرائیکا پلس اجلاس کا منتظر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال پر بیان جاری کیا اور کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کے لئے ٹرائیکا پلس کو ایک اہم فورم سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دوحا میں ٹرائیکا پلس اجلاس کا منتظر ہے، جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان باقاعدگی سے اس فورم میں حصہ لے رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین