• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کل سے 8 اگست تک ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

سندھ میں ہفتہ 31 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

کراچی سے محکمہ بورڈز و جامعات کے جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق  امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ادھر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بھی امتحانات ملتوی کرنےکا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے کہا ہے کہ بارہویں جماعت کے31 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے  امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ 

مزید برآں 7 اگست سے شروع ہونے والے گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی ہوگئے ہیں۔ 

اس کے علاوہ امپرومنٹ آف ڈویژن، اسپشل چانس سمیت دیگر مضامین کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق تمام امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

تازہ ترین