• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچ ٹرک ڈرائیور کا ٹی بیگ گلاس میں ڈبونے کا منفرد انداز



نیدر لینڈ (ہالینڈ) سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے گرم پانی سے بھرے گلاس میں ٹی بیگ ڈبونے کے لیے ٹرک کا استعمال کیا اور اس کے لیے اس نے گلاس کو ٹریفک کون  پر رکھا اور یہ حیرت انگیز کارنامہ انجام دے ڈالا۔

نیدر لینڈ کے ٹرک ڈرائیور جوہان گروٹیبور نے اس متاثر کن مہارت پر مبنی کارنامے کی تکمیل کرکے سب کو حیران کردیا۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوہان گروٹیبور اپنے ٹرک کو ایک گلاس میں موجود گرم پانی میں ڈبونے کے لیے استعمال کررہا ہے اور اسکا گلاس ٹریفک کون کے اوپر رکھا ہوا ہے۔

گو کہ یہ ویڈیو چند سیکنڈ پر مبنی ہے، لیکن اس بات کا امکان ہے کہ اسے دیکھ کر آپ بار بار دیکھیں گے۔

نیدر لینڈ کے ٹرک ڈرائیور نے یہ کوشش اس وقت کی جب اس نے اسی قسم کی ایک ویڈیو جسے ٹی بیگ چیلنج کا نام دیا گیا تھا اور یہ فن لینڈ کے ڈرائیور نے سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا۔

تازہ ترین