• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارت کو انتباہ

نیویارک /نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر بھارتی حکومت کو تنبیہ کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن گزشتہ روز جوبائیڈن حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار بھارت کے دورہ پر پہنچے جہاں انہوں نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی انسانی حقوق کے معاملے کو پس پشت نہ ڈالے۔ امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کو احتجاج کا حق حاصل ہے چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سےہو، ہمیں سب کا احترام کرنا چاہیے۔افغانستان کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی فورسز افغانستان سے جا ضرور رہی ہیں تاہم سفارتی سطح پر ہماری موجودگی برقرار رہے گی، ایسے بہت سے پروگرام امریکی حکومت شروع کررہی ہے جس سے افغانستان کی اقتصادی ترقی اور سیکورٹی میں تعاون ملے گا۔
تازہ ترین