• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کی ایشیائی ممالک کیلئے 75 لاکھ ڈالر کووڈ 19ریلیف گرانٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گوگل کا پاکستان اور دیگر پانچ ایشیائی ممالک کے لیے کووڈ19 ریلیف کی کوششوں کے لیے75 لاکھ امریکی ڈالرز کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ایسے جنوبی ایشیا ئی ممالک جو اِس وقت کووِڈ19کے کیسوں میں اضافے کی زد میں ہیں، گوگل نے کل 75 لاکھ امریکی ڈالرز کی نئی گرانٹ فنڈنگ اور دیگر اقسام کی معاونت کا اعلان کیا ہے تاکہ وبا کا موجودہ بحران ختم کیا جا سکے۔اپنے اس نئے عزم کے جزو کے طور پر ، گوگل کا انسان دوست ادارہ Google.org یونیسف (UNICEF) کو بھی15 لاکھ امریکی ڈالرز، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (IFRC) کو بھی 10 لاکھ امریکی ڈالرز کی اضافی امداد اور جنوبی مشرقی ایشیامیں مقامی سرکاری اداروں اور تنظیموں کو بھی 50 لاکھ امریکی ڈالرز کی اَیڈ گرانٹس دے رہا ہے ۔تاکہ پاکستان، تھائی لینڈ، ملائیشیا، ویتنام اور فلپائن سمیت پانچ ممالک میں کووِڈ19کے لیے درکار فوری جوابی معاونت فراہم کی جاسکے۔

تازہ ترین