• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،وفاقی وزیر ریلوے

لاہور (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کوئی کوتاہی ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری اس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پر ہوگی آئندہ کسی پروجیکٹ کا پروجیکٹ ڈائریکٹر اس وقت تک تبدیل نہیں ہوگا جب تک وہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ریلوے ہیڈکواٹرزآفس لاہو ر میں ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بریفنگ کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا سگنلنگ کے جتنے پروجیکٹ ہیں انہیں چھ مہینے کے اندر اندر مکمل کیاجائے تاخیر برداشت نہیں کیاجائے گی۔
تازہ ترین