• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ کا پارٹی سیکرٹریٹ جلد کھولا جائیگا‘ سعیدالحسن مندوخیل

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر سعید الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ تنظیم کسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔مسلم لیگ کے نظریاتی کارکن صوبے کے چپے چپے میں موجود ہیں ۔جلد پارٹی کا صوبائی سیکرٹریٹ کھول کر تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جائیگا، یہ بات انہوں نے پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ایس آر ناصر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں تنظیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،تنظیم سازی ہی وہ عمل ہے جس کے ذریعے جماعت کو صوبے میں منظم کیا جاسکتا ہے ۔پارٹی کا صوبائی سیکرٹریٹ جلد کھولا جائیگا جس کے فوری بعد تنظیم سازی کا عمل شروع کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں ڈویژنل سطح پر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔سینئر ساتھیوں کی مشاورت سے تمام فیصلے کئے جائیں گے ،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ایس آر ناصر نے کہا کہ کارکن پارٹی سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے پرجوش ہیں اورتنظیم سازی کے عمل کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے بھی پر امید ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے نظریاتی اور وفادار ساتھی آج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔تمام فیصلے پارٹی کے آئین اور میرٹ پر کئے جائیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید