• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری

آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ 

اس میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ 

لائٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور اس کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 53 پیسے برقرار ہے۔ 

تازہ ترین