• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300 نشستوں والا جہاز صرف چار افراد کو لیکر دبئی پہنچ گیا

دبئی (این این آئی) پاکستانی ڈاکٹر اپنے اہلخانہ سمیت خالی بوئنگ طیارے 777پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر سید نادر کے لیے 10سال کا گولڈن ویزہ بہت بڑی سہولت کا باعث بن گیا۔ ڈاکٹر سید نادر فضائی سفر پر پابندی کے باوجود بوئنگ 777 طیارے میں اپنے اہلخانہ جس میں ان کی اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں کے ہمراہ امارات پہنچے۔3 سو سیٹوں والے بوئنگ طیارے میں ڈاکٹر سید نادر کے علاوہ تین اور افراد سوار تھے۔ڈاکٹر سید نادر دبئی کے ایڈم وائٹل اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر اور انٹرنل میڈیشن کے سربراہ ہیں جنہیں اپنی والدہ کے اچانک بیمار ہونے پر گزشتہ ماہ کراچی آنا پڑا۔ ڈاکٹر سید نادر کو والدہ کی بائی پاس سرجری ہونے کے بعد فوری دبئی واپس لوٹنا تھا۔ڈاکٹر سید نادر کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب فضائی سفر پر پابندی ہے مجھے گولڈن ویزہ کی بدولت ہی یہ اعتماد تھا کہ والدہ کی عیادت کے بعد واپسی ممکن ہو سکے گی۔

تازہ ترین