• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کی کواٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی، کیوئسٹ احسان رمضان، مزمل شیخ، زبیر طاہر اور حمزہ الیاس نے کواٹر فائنلز میں رسائی حاصل کرلی۔

انڈر 17 ایس جی ایل جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کی کواٹر فائنلز کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔

پنجاب کے احسان رمضان، مزمل شیخ، زبیر طاہر اور حمزہ الیاس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کواٹرز فائنلز میں رسائی حاصل کرلی۔

دوسری جانب سندھ سے ہارون سلیم اور محمد حسنین اختر نے بلوچستان سے جہانزیب جانگیر اور خیبرپختونخوا سے مزمل ملک نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

لاہور کے پی ایس بی اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں اتوار کو 12 مقابلے ہوئے۔

پنجاب کے احسن رمظان، زبیر طاہر، حمزہ الیاس اور مزمل شیخ، خیبر پختونخوا کے اویس احمد اور احمد شہزاد، سندھ کے حسنین اختر اور ہارون سلیم اور بلوچستان سے جہانزیب جہانگیر نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔

آج ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا بریک حمزہ الیاس نے 119 کا کھیلا جو اب تک کا سب سے بڑا بریک ہے۔

کوارٹر فائنل کے مقابلے پیر سے شروع ہوں گے، جہاں پنجاب کے احسن رمضان کا مقابلہ جہانزیب جہانگیر سے، زبیر طاہر کا محمد حسین اختر سے، مزمل شیخ کا مزمل ملک سے اور حمزہ الیاس کا مقابلہ ہارون سلیم سے ہوگا۔

تازہ ترین