• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ایل کو منظور نہ کیا جائے،آ ئی سی سی کو بھارت کا خط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈکشمیر لیگ کے آغاز سے قبل بوکھلاہٹ کا شکا ر ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بورڈنے کشمیر پریمئیر لیگ کو منظور نہ کرنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر لیگ متنازع علاقہ میں ہو رہی ہے،ٹورنامنٹ کو اجازت نہ دی جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمئیر لیگ کے لئے این او سی جاری کیا ہوا ہے ۔ آئی سی سی کو اس کا علم میں ہے ۔ اس پر آئی سی سی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ لیگ میں ایسےتمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت ہے جو پانچ برس سے زائد عرصے سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین