• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر سے ایک شخص منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

بری(نمائندہ جنگ ) گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک شخص کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا، یہ کارروائی بری میں ایک کار کو قبضے میں لینے کے بعد عمل میں آئی جس میں سے رقم برآمد ہوئی تھی ۔یادرہے کہ ٹریفک پولیس افسروں نے انٹیلی جنس کی رپورٹ کے بعد بری نیو روڈ پریسٹوچ میں نیلے رنگ کی واکسہال میرویا کو روکاتو علم ہوا کہ گاڑی کی انشورنس بھی نہیں ہے اوراس میں بڑی رقم موجود ہے،کار کے ڈرائیور کومنی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین