• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پاکستان سندھ کو فتح کرنے کا خواب نہ دیکھیں، فیصل محمود

لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے قائم مقام صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سندھ کو فتح کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،آپ نے گذشتہ سال گیارہ سو ارب کا کراچی کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا،کیا وہ وعدہ وفا ہوا، کیا کراچی کے شہریوں کو صاف پینے کا پانی مل رہا ہے، کیا نکاسی آب کے مسائل حل ہو گئے ہیں، کیا کراچی میں اب کچرا نہیں رہا، کیا 18ویں ترمیم کے منظور ہونے کے باوجود 18ویں ترمیم کے مطابق صوبوں اور ضلعوں کو پی ایف سی ایوارڈ کے مطابق رقوم مل رہی ہیں، کیا صحت,صفائی اور ٹرانسپورٹ کی سہولتوں میں بہتری آ رہی ہے، وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سینڈوچ بن کر رہ گئے ہیں لیکن وفاق اور سندھ کے نام نہاد حکمران یاد رکھ لیں اب سندھ کے عوام خواہ وہ کوئی زبان بھی بولتے ہوں اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔
تازہ ترین