اسلام آباد ( افضل بٹ) معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیر اعظم کا انتخاب 4 اگست کو ہو گاجس کے بعدراجہ فاروق حیدر خان وزارت عظمی کے منصب سے سبکدوش ہو جائیں۔ تین اگست کو(کل )نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسی روز اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آج قانون ساز اسمبلی کی تین مخصوص نشستوں کے انتخاب کے ساتھ ہی 53 رکنی ایوان مکمل اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی ذمہ داریاں ختم ہو جائیں گی۔صدر آزاد کشمیر نے3اگست کی صبح قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی سے اسپیکر شاہ غلام قادر حلف لیں گے جس کے بعد اجلاس میں دو یا تین گھنٹے کا وقفہ کیا جائے گا۔