• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں مذاکرات کےحامی،پی ٹی آئی حکومت کےخاتمےکیلئے جدو جہد جاری رہےگی:فضل الرحمٰن

پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں مذاکرات کے حامی ہیں ، پی ٹی آئی حکومت کےخا تمے جد وجہد جاری رہے گی ، 2018 کے عام اور گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر کے انتخابات بھی متنازعہ ہیں ،وہاں بھی سلیکٹڈ حکمران مسلط کئے جارہے ہیں،مہنگائی میں اضافہ حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے، افغانستان میں مذاکرات کے حامی ہیں، پی ڈی ایم کے بیانیہ سے اختلاف کرنے والے فارغ ہوچکے ہیں، ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران ایجنڈے کے تحت ملک کو سیکولر ازم کی طرف لے جارہے ہیں ،سرکاری سطح پر فحاشی وعریانی کی سرپرستی کی جاری ہے، افغانستان میں پہلے بھی مذاکرات کے حامی تھے اور آج بھی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ فرقہ روایت اور تعصبات کو ہوا دے کر حکمران چپکے سے اسلام کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فیٹف اور خواتین تشدد بل اسلام اور آئین کے خلاف زبردستی منظور کرایا گیا اور ہمارے ادارے اس قانون سازی میں مکمل شریک رہے۔
تازہ ترین