• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کے مسائل میں مسلسل اضافہ کررہی ہے ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن

پشاور ( وقائع نگار )پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے صدر سمیع خان کی صدارت میں صوبہ بھر کے ضلعی صدور ، جنرل سیکرٹریز اور انفارمیشن سیکرٹریز کا اعلی سطح اجلاس پیپلز پارٹی خیبر پختونخواسیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا،اجلاس میں جنرل سیکرٹری ضیا ءاللہ جان ،نائب صدر سید حماد شاہ ،نائب صدر وجاہت خان ،انفارمیشن سیکرٹری ذیشان خان ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نائب صدر حماد شاہ نے شرکت کی ،اس موقع پر ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے اپنے اپنے ضلع کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی ، اجلاس میں تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔،صدر سمیع خان نے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، احتجاجی مظاہروں ،ریلیوں اور بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی واضح کی ۔اس موقع پر انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت عوام کے مسائل میں مسلسل اضافہ کررہی ہے ۔
تازہ ترین