• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، یکساں نصابِ تعلیم کا مرحلہ وار آغاز

صوبہ پنجاب میں تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں یکساں نصابِ تعلیم کے اطلاق کا مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ایک قوم ایک کتاب کے ویژن کو عملی جامہ بھی آج کے دن سے پہنایا جا رہا ہے, پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں یکساں نصابِ تعلیم کا اطلاق پہلے مرحلے میں پرائمری سطح سے کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم رائج کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں 2 اگست یعنی آج سے کُھل گئی ہیں۔

عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث اس بار صوبہ پنجاب میں نیا تعلیمی سال کا آغاز بھی اپریل کی بجائے اگست سے شروع ہوگا۔

اس سے متعلق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ دینی مدارس میں بھی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب ہی پڑھائی جائیں گی، سرکاری اور نجی اسکولوں کے اساتذہ کی لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے تربیت بھی کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے تعلیمی ادارے کُھلنے سے متعلق مزید کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائےگا جبکہ ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو ہی اسکولوں میں بلانے کی اجازت ہو گی۔

تازہ ترین