• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی ایتھلیٹس مسلسل دوسرے روز سونے کا کوئی تمغہ نہ جیت سکے

ٹوکیو اولمپکس کے دسویں روز میز بان جاپان کے ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جو مسلسل دوسرے روز بھی سونے کا کوئی تمغہ نہ جیت سکے۔

میڈل ٹیبل پر چین کی پوزیشن مستحکم ہوتی جارہی ہے جس کے ایتھلیٹس نے مزید پانچ گولڈ میڈل جیت کر 29 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، امریکا 22 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ایونٹ کے دسویں روز 22 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہونا تھا لیکن خراب موسم کے باعث سیلنگ کے مقابلے ملتوی کردیئے جس کے دو ایونٹ میں سونے کے تمغوں کا فیصلہ ہونا تھا۔

مجموعی طور پر 20 گولڈ میڈلز میں چینی ایتھلیٹس نے عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو مزید دراز کرتے ہوئے پانچ سونے کے تمغے اپنے نام کیے، اُنہوں نے آرٹسٹک جمناسٹک، سائیکلنگ اور شوٹنگ کے علاوہ ویٹ لفٹنگ کے دونوں گولڈ میڈلز جیتے۔

امریکا نے ایک گولڈ میڈل آرٹسٹک جمناسٹک کے ویمن فلور ایکسرسائز اور ایک ویمن ڈسکس تھرو میں حاصل کیا، کیوبا اور جرمنی کے حصے میں بھی دو، دو گولڈ میڈلز آئے۔

ایتھلیٹکس مقابلوں میں ویمن 100 میٹر ہرڈلز میں پورٹوریکو نے پہلی بار سونے کا تمغہ جیتا۔

دسویں روز جنوبی کوریا، یونان، مراکش، نیدرلینڈ، انڈونیشنا، ڈنمارک، برطانیہ اور فرانس نے بھی گولڈ میڈل حاصل کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید