• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے پوسٹرز لگ گئے

مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے پوسٹرز لگ گئے۔ پوسٹرز میں کشمیریوں سے اس دن مکمل ہڑتال کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

مقبوضہ وادی میں یہ پوسٹرز تحریک آزادی جموں و کشمیر سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے آویزاں کئے گئے ہیں۔ جن میں کشمیریوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ 5 اگست کا دن یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور بھارت اوراسکی فورسز کی جانب سے جاری مظالم کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

کشمیری جماعتوں کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے مودی کی زیر قیادت فاشسٹ حکومت کی غیر قانونی، غیر آئینی اور یکطرفہ چالوں کو مسترد کردیا ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں 5 اگست کو کشمیری یوم سیاہ منائیں گے۔ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا تھا۔

تازہ ترین