• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں گزارے دن بہت درد ناک تھے، سلمان خان

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے اپنے جیل میں کاٹے ہوئے مشکل دنوں کے بارے میں بتایا کہ وہ دن ان کے لیے بہت درد ناک تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو1998 میں بننے والی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں، کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکارکرنے کے باعث جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی۔ میڈیا میں اداکار کا ایک انٹرویووائرل ہورہا ہے، جس میں جیل میں گزارے ہوئے وقت کی ترجمانی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اداکارنے بتایا کہ جیل میں گزارے ہوئے دن تکلیف دہ تھے لیکن میں پھر بھی سکون میں رہنے کی کوشش کرتا تھا۔اداکارنے کہا کہ مجھے صرف ایک ہی چیزکی فکر ستاتی تھی اور وہ تھا باتھ روم، اداکارنے کہا کہ جیل میں 9 سے 10 کمرے تھے اورہرایک کمرے میں 9 سے 10 لوگ ہی ہوتے تھے۔ ایک لڑکا صبح ناشتہ اوروہی لڑتا دوپہر کا کھانا لاتا تھا۔اداکارنے کہا کہ استعمال کرنے کے لیے جیل میں آپ کوایک مگ ملتا تھا، جس میں چائے بھی پینی ہوتی تھی اسے دھونا ہوتا تھا، پھر اسی مگ میں کھانا کھانا ہوتا تھا، نہ صرف یہ بلکہ اسی مگ سے نہانے سمیت دیگرکام بھی کرنے ہوتے تھے۔اداکارنے مزید کہا کہ جیل میں، میں نے کبھی ورزش نہیں چھوڑی، میں دن میں دو بار مختلف ورزش کرتا تھا۔

تازہ ترین