• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات میں آگ، ترک اداکاروں نے اقوام عالم سے مدد کی اپیل کردی

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کےجنوبی اورمغربی حصےمیں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانےکے لیے نامور ترک شخصیات کی جانب سےسوشل میڈیا پر عالمی مدد کی اپیل کردی گئی ہے۔ تُرک اداکارہ برکوکراتلی، ترک اداکارہ ہزال کایا ، سپر ماڈل و اداکار ہاندے ارسل اور اداکار فرقان اندیچ نےبھی اپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ پرایک نوٹ شیئرکیا ہے، جس میں انہوں نےمشکل وقت میں اپنےملک کی مددکرنےکےلیےاقوامِ عالم سےمدد کی اپیل کی ہے۔ترک اداکاروں نے ترکی کی مدد کرنے کے لیے اپیل کرتے ہوئےلکھا گیا کہ ’ہم ان تمام ممالک سے اپیل کررہےہیں جو ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ ہمیں کل 112 جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں اورتباہ کاریوں کا سامناہےجسے ہم ابھی تک نہیں روک سکےہیں اور یہ مزید پھیلتی جارہی ہے۔ اس نوٹ میں بتایا گیا کہ ’ہمارے پاس آگ بجھانے کے لیے ضرورت کےمطابق طیارے نہیں ہیں۔

تازہ ترین