• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریبہ حبیب کی بات پکی‘ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔انسٹاگرام کے شوبز پیج پر اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہونے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کی شادی اور ہونے والے شوہر سے متعلق اطلاع دی گئی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر معلومات میں دعوی کیا گیا ہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب سعدین عمران نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔تصویر میں ایک عدد تحفے کے اوپر اریبہ اور سعدین کے نام کے ہمراہ ان کی بات پکی کی رسم کی تاریخ بھی موجود ہے۔ دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے فی الحال کوئی واضح تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے تاہم اداکارہ کے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک یادگار ایونٹ کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں کسی گھر کو خوبصورتی سے سجا دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل بھی اداکارہ کی جانب سے اپنی عیدی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جاچکی ہے جس میں اریبہ حبیب مٹھائی کا ڈبہ لیے بیٹھی ہیں جب کہ ان کے ارد گرد تحائف اور گلدستہ بھی موجود ہے۔

تازہ ترین