• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی، توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین این ایچ اے کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باجود متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین این ایچ اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو عدالتی حکم کے باجود متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ چیئرمین این ایچ اے نے تاحال عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔ زمین کا معاوضہ نہ ملنے سے شہریوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہے۔ عدالت نے چیئرمین این ایچ اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے چیئرمین این ایچ اے سے معاوضے کی عدم ادائیگی کی وضاحت طلب کرلی۔ نوٹس ناردرن بائی پاس کے لیے زمین دینے والے شہریوں کی درخواست پر جاری کیا گیا۔ عدالت نے اپریل میں متاثرین کو 8 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید