• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمان قتل کیس، 9 اگست کو وکلا حتمی دلائل دینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔ملزمان کے بیانات کے بعد مقدمہ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کرلئے۔ پیر کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان نے اپنے بیان میں جرم قبول کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے استفسار کیا آپ لوگوں پر قتل کا الزام ہے، اپنے بیان میں کچھ کہیں گے؟ ملزمان نےبیان میں کہا کہ ہم پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا، اس قتل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ جو جے آئی ٹی بنائی گئی وہ قابل قبول نہیں ہو سکتی کیوں کہ اس میں کسی بھی گواہ کا معائنہ نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد حتمی دلائل کے لئیے تاریخ مقرر کردی۔ 9 اگست کو وکلا حتمی دلائل دیں گے۔ پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں رحیم سواتی، عمران سواتی، احمد خان، امجد حسین اور ایاز سواتی گرفتار ہیں۔

تازہ ترین