• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ریور روڈ، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے خاتون منشیات فروش سمیت دو ملزمان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس گلشن اقبال نے حب ریور روڈ کانفرنس ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک کار کی تلاشی کے دوران اس میں چھپائی گئی 104 کلوگرام چرس اور 30 کلو گرام افیون برآمد کر کے خاتون سمیت دو ملزمان اکبر علی اور شیرین وریانی کو گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین