• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم مظفر آباد میں کرکٹ کھیلیں گے، بھارت سرینگر میں کھیل کر دکھائے، مسعود خان

اسلام آباد (حنیف خالد) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم مظفر آباد میں کرکٹ کھیلیں گے، بھارت میں ہمت ہے تو سرینگر میں ٹورنامنٹ منعقد کرکے دکھائے۔ کشمیری شہداء کے لہو کی قسم ہندوستان سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے، افغانستان کا سبق ہندوستان کیلئے نوشتہ دیوار ہے، خارجی تسلط سے قوموں کو مغلوب نہیں کیا جا سکتا، ہم نے امریکا چین مسابقت سے خود کو بچانا ہے، آزاد کشمیر میں آزادانہ فضا میں الیکشن ہوئے، بھارت نے کشمیریوں کا بنیادی حق رائے دہی بھی چھین لیا اور یہاں تک کہ کٹھ پتلی حکومت بھی ختم کر دی۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر مظفر آباد سے جب ایک دن کیلئے اسلام آباد آئے تو انہوں نے کشمیر ہائوس میں دوران گفتگو کہا کہ ہم کشمیر کے شہداء کے لہو کی قسم کھاتے ہیں کہ ہم مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان کے فسطائی جبرو استبداد سے آزاد کرا کر دم لیں گے‘ یہ ہمارا کشمیری قوم اور تاریخ کے ساتھ وعدہ ہے‘ اہل مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کی بہادر ترین قوم ہے جس نے نہتے ہوتے ہوئے بھی ہندوستان کے 9لاکھ فوجیوں کو اپنی ہمت اور شجاعت سے باندھا ہوا ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے انتہا پسند دہشت گرد اقتدار کے نشے میں مست یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طریقے سے کشمیریوں کو باندھ کے تہہ تیغ کر لیں گے اور اہل پاکستان اور امت مسلمہ ان کو معاف کر دے گی۔

تازہ ترین