• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد کے انتظامی قبضہ کا تنازع، امام مسجد اور اہل خانہ پر تشدد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) ایف سکس تھری میں اہلحدیث مکتبہ فکر کی مسجد جامعہ اقصیٰ پر انتظامی قبضہ کے تنازع پر امام مسجد اور اہل خانہ کی پٹائی کر دی گئی ۔ امام مسجد قاری عبدالروف خلیل نے الزام لگایا ہے کہ پیر کو دن ساڑھے دس بجے ایک شخص اور اس کے تین بیٹوں نے ان کو زدو کوب کیا اور پھر گھر میں گھس کر ان کی بیوی بچوں کو مارا پیٹا اور بیوی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔ قبل ازیں اس شخص کی اہلیہ ، کچھ نامعلوم خواتین اور مردوں کو لے کر مسجد کا بیرونی گیٹ توڑ کر زبر دستی مسجد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی، سیکورٹی گارڈ کے روکنے پر اسے مکوں گھوسو ں اور جوتوں سے مارا پیٹا گیا اور بعد ازں قاری کے گھر میں گھس کر ان پر اور ان کی فیملی پر تشدد کیا گیا۔ تھانہ کوہسار نے رات گئے تک ایف آئی آر درج نہیں کی ، پولیس نے دونوں فریقین کو تھانے بٹھا ئے رکھا ۔
تازہ ترین