• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

34سماج دشمن گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ بر آمد

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) 34سماج دشمن دھر لیے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے11ملزموں کوگرفتار کرکے1292 گرام چرس ،35لٹر شراب اور50روند 9ایم ایم برآمد ،قتل واقدام قتل کے ایک اشتہاری مجرم اور ڈکیتی کیس کے اشتہاری مجرم کے سہولت کار کوگرفتار ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ مع ایمونیشن برآمد، تھانہ سول لائن پولیس نے منشیات فروش کوگرفتار کرکے ایک کلو800گرام چرس اور ناجائزپسٹل برآمد، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی اورآتش بازی کرنے والے 4 ۔ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دریں اثناءسی آئی اے پولیس ٹیمو ں نے تھانہ نون اور ترنول کے علا قوں میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کیخلاف کر یک ڈائون کے دوران دو ملزمان کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں چرس اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے۔ اسلام آ باد پولیس نےجر ائم پیشہ عنا صر میں ملوث پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر کے مقدما ت درج کرلیے گئے۔
تازہ ترین