• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصاب کے مطابق کوئی بھی کتاب پڑھاسکتے ہیں، مراد راس


وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، پرائمری سے پانچویں جماعت تک ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، نصاب کے مطابق کوئی بھی کتاب پڑھاسکتے ہیں۔

مراد راس نے پروگرام ’جیو پاکستان ‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصاب کے معاملے پر پرائیویٹ سیکٹر، سول سوسائٹی، علماء کرام سب کو آن بورڈ لیا گیا تھا، نصاب کا مطلب ایک سرکل میں رہنا ہے، حکومت کی جاری کردہ کتابیں پڑھانا ضروری نہیں ، نصاب کے مطابق کوئی بھی کتاب پڑھاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کی کئی کتابوں کو ہم نے منظور کیا ہے اور این او سی دیا ہے، پانچویں جماعت تک جنرل سائنس اور انگلش کے مضامین انگریزی میں پڑھائے جائیں گے، پانچویں تک اردو، اسلامیات اور جنرل نالج کے مضامین اردو میں پڑھائے جائیں گے، یکساں نصاب تعلیم کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ بچوں کو مادری زبان میں پڑھایا جائے تو بات صحیح طور پر سمجھ سکیں گے، ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ بچوں کو انگریزی نہ پڑھائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکول ٹیچرز کو مفت ٹریننگ دیں گے، اقلیت والوں کو کیا تحفظات ہیں اس پر بھی بات کی ہے۔

تازہ ترین