وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہنجروال سے 4 لڑکیوں کی گمشدگی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے لڑکیوں کی جلد بازیابی کی ہدایت کردی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ضروری اقدام کرے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ہنجروال سے پرسرار طور پر لاپتہ ہونے والی4 بچیوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے30 جولائی رات 12 بجےچاروں بچیوں کو موہلنوال روڈ پر اتارا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کے اغواکا مقدمہ عرفان نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق عرفان کی 2 بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی 2 بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ 30 جولائی کی رات میٹروٹرین پر سفر کے لیےگھر سے نکلیں لیکن واپس نہ آئیں اس لیے بچیوں کو اغوا کیے جانے کا شبہ ہے۔