دنیا کی ارب پتی شخصیت اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا سے طلاق کے اعلان کے تین ماہ بعد باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی عدالت کے ایک جج نے گزشتہ روزجوڑے کی طلاق کو حتمی شکل دی۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق بل گیٹس کی اہلیہ اپنا نام تبدیل نہیں ریں گی، جج نے بِل یٹس کو حکم دیا کہ وہ اپنی جائیداد کی تقسیم کو معاہدے کی شرائط کے مطابق تقسیم کریں جو کہ طلاق کی شرائط کے تحت خفیہ رہتی ہے۔
واشنگٹن قوانین میں طلاق دائر کرنے اور حتمی شکل دینے کے درمیان 90 دن کے انتظار کی مدت مقرر کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس مئی میں امیر آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے راہیں جدا کرلی تھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔
بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ مزید ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں، وسیع سوچ بچار کے بعد رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں تعاون جاری رکھیں گے۔